مطالبات کی منظوری کے لئے کسان بھی سڑکوں پر، دھرنا دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطالبات کی منظوری کے لئے کسان ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے
پاکستان کسان اتحاد چودھری انور گروپ ایک بار پھر احتجاج پر سڑکوں پر آ گیا،ٹھوکر نیوز بیگ لاہور پر بڑا احتجاج شروع ہو گیا ہے،پنجاب بھر سے کارکن پہنچنے لگے ،پاکستان کسان اتحاد نے ٹھوکر نیاز بیگ جی ٹی روڈ پر دھرنا دے دیا
نااہل حکومت کا ایک اور کارنامہ گندم کا بحران جس کے باعث کسان سڑکوں پر آگئے
پاکستان کسان اتحاد نے ٹھوکر نیاز بیگ جی ٹی روڈ پر دھرنا دے دیا
دھرنا دینے سے شہر کا داخلی راستہ مکمل بند عوام کو شدید مشکلات کا سامنا pic.twitter.com/bPL0PLIFQr— Muhammad Asim Naseer (@AsimNaseer81) November 3, 2020
کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویل کے بجلی بلز پر ٹیکس سرچارج ختم کیا جائے۔کھادوں کی قیمتیں پہلے والی سطح پر واپس لائی جائیں۔ غیر معیاری کھاد اور بیج کی فروخت روکی جائے۔گندم کی امدادی قیمت سندھ کی طرز پر 2000روپے من کی جائے۔
کسان رہنما ؤں کاکہنا ہے کہ حکومت جو وعدے کرتی ہے پورے نہیں کر رہی۔حکومت نے کسانوں سے زبردستی گندم اٹھائی اب بیج کے لئے بھی گندم نہیں۔ مطالبات کی تحریری منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
حکومت کی جانب سے مقرر کردہ گندم کے امدادی ریٹ کو پاکستان کسان اتحاد نے مسترد کردیا۔کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومتی ریٹ سے فصل پر آنیوالے اخراجات بھی پورے نہیں ہوں گے جس سے کسان گندم کی بجائے دیگر فصلوں کی کاشت کو ترجیح دینے پر مجبور ہیں
انہوں نے کہا کہ 4 نومبر کو صوبہ بھر سے کسانوں کی بہت بڑی تعداد پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دے گی اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا اور ہمارے مطالبات منظور نہ کئے تو پھر صوبے کی تمام شاہراہوں کو بند کر دیں گے اور ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہو تے۔