2 بینکوں کی دائر دو الگ الگ اپیلیں مسترد،متاثرین کو روپے ادا کرنے کا حکم
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 بینکوں کی دائر دو الگ الگ اپیلیں مسترد کردیں۔
باغی ٹی وی: صدر مملکت نے حکم دیا کہ بینک فراڈ سے متاثرہ 2 صارفین کو 19 لاکھ اور دوسرے کو 7 لاکھ 44 ہزارروپے ادا کیے جائیں بیکنگ فراڈ میں ملوث افراد کی بلیک لسٹنگ کیلئے بینکنگ محتسب معاملہ اسٹیٹ بینک سے اٹھائے اور بینکنگ فراڈ پر ضروری ایس او پیز جاری کیے جائیں،فراڈ کرنے والوں کو بینکنگ، مالی سہولیات نہ دی جائیں۔
ایک بینک صارف کو بینک کی ہیلپ لائن سے مشابہہ نمبر سے کال موصول ہوئی اور کالر نے صارف کو اپنی معطل شدہ ڈیجیٹل بینکنگ ایپ فعال کرنے کا کہا،صارف کے ایپ فعال کرنے کے بعد اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے منتقل کردئیے گئے ، دوسرے بینک صارف سے اکاؤنٹ کی تکنیکی خامیاں دور کرنے کے بہانے تفصیلات مانگی گئیں اسی بینک صارف کے اکاؤنٹ سے 19 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 9 لاکھ 94 ہزار روپے نکالے گئے۔