باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ صحافی مطیع اللہ جان کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
درخواست مطیع اللہ جان کے بھائی شاہد اکبر عباسی کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مطیع اللہ جان کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 تھری سے اغوا کیا گیا،انہیں بازیاب کروایا جائے
درخواست میں وزارت داخلہ، دفاع اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا، واقعے پر کل کے اجلاس میں آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا
واضح رہے کہ مطیع اللہ جان اسلام آباد سے اسوقت اغوا ہوئے جب وہ اہلیہ کے سکول کے باہر تھے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے
مطیع اللہ جان کے اغوا کی ویڈیو سامنے آ گئی،صحافیوں کا بازیابی کا مطالبہ