ابھی مطیع اللہ جان کے اغوا کا پتہ چلا، پولیس پتہ لگا رہی ہے ، آئی جی اسلام آباد سے بات ہوئی ہے، شیریں مزاری
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیری مزاری نے صحافی مطیع اللہ جان کی گمشدگی کے متعلق کہا ہے کہ ابھی مطیع اللہ جان کے اغوا کا پتہ چلا، پولیس پتہ لگا رہی ہے ، آئی جی اسلام آباد سے بات ہوئی ہے،
واضح رہے کہ معروف صحافی و کالم نگار مطیع اللہ جان کو نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کیا جب وہ اپنی گاڑی میں جارہے تھے، مطیع اللہ جان کی بیوی نے شوہر کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی
مطیع اللہ جان کے لاپتہ ہونے پر اسلام آباد کے سینئر صحافی اعزاز سید نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مطیع اللہ جان کے لاپتہ ہونے کی انکی بیگم نے تصدیق کی ہے
معروف صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے لاپتہ، بیگم کی تصدیق