بلوچستان کے ضلع سبی میں منعقدہ گرینڈ جرگے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبے کی پائیدار خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے حکومت، سیکیورٹی اداروں اور قبائلی عمائدین کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے۔
گرینڈ جرگے میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر کور 12 لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم سمیت سبی ڈویژن کے مختلف علاقوں کے بااثر قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے بلوچستان کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور امن و امان کی بہتری کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا۔ جرگے میں مقامی مسائل، خصوصاً تعلیم، صحت، روزگار، انفراسٹرکچر اور قبائلی تنازعات کے حل کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
قبائلی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کی سلامتی اور ترقی کے لیے وہ حکومت اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے خطابات میں کہا کہ عوامی اعتماد اور قبائلی قیادت کے تعاون کے بغیر صوبے میں پائیدار ترقی ممکن نہیں۔کمانڈر کور 12 لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے صوبے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، اور قبائلی عمائدین کے تعاون سے ترقی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔
اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید، دوحہ میں نمازِ جنازہ ادا
میکسیکو سٹی: گیس ٹینکر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی
صدر زرداری کا پاک فو ج کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین
برطانوی وزیراعظم نے مجرم سے تعلقات پر امریکا میں سفیر کو برطرف کردیا