قصور
متوقع چاند رات کے باعث بازاروں میں رش, ٹرانسپورٹرز ،رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں،منہ مانگے کرائے وصول،لوگ پریشان

تفصیلات کے مطابق آج متوقع چاند رات کے باعث ضلع بھر اور خاص کر قصور شہر کے بازاروں میں رش ہے
لوگ مختلف گاؤں دیہاتوں سے شہر کا رخ کرکے خریداری کر رہے ہیں
جس کے باعث بازاروں میں پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں
اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے
بسوں رکشوں کے مالکان نے اپنی مانیاں کرتے ہوئے منہ مانگے کرائے لینا شروع کر دیئے ہیں نیز دکانداروں کی بھی من مانیاں عروج پہ ہیں
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے

Shares: