حافظ آباد (خبر نگارشمائلہ) ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں کی نگرانی میں تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران 4 سال سے مفرور اے کیٹیگری کے اشتہاری ملزم غلام مصطفیٰ ولد علی محمد کو ضلع مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی سے گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزم تھانہ جلالپور بھٹیاں میں درج مقدمہ نمبر 147/22 بجرم 394 (مسلح ڈکیتی) اور مقدمہ نمبر 114/22 بجرم 392 (چوری) میں مطلوب تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے مظفر گڑھ سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔
ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر نے پولیس ٹیم کی اس شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار اشتہاری ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر مجرمانہ ساتھیوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔