مظفرآباد ، تاجران سمیت 26 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، وجہ سامنے آگئی

لاک ڈاون اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سٹی پولیس مظفرآباد نے تاجران سمیت 26 افراد کو گرفتار کرلیا مقدمات درج ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیلدار حماد بشیر کی سرکردگی میں ایس ایچ او سٹی راشد حبیب، ایڈیشنل ایس ایچ او غلام رسول اور ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ڈیوٹی کا بھیس بدل کر مدینہ مارکیٹ اور مین بازار میں ا چانک چھاپے لاک ڈاؤن کے باوجود. چوری چھپے کاروبار کرنے والے12 تاجران سمیت کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 26 افراد گرفتار کر لئے گئے حوالات بند،
گرفتار ہونے والے دوکانداروں سمیت بدوں جوازیت بازار میں گھومنے والے 14 آوارہ افراد شامل ہیں ،

گرفتار افراد کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی ٰآر درج کرلی گئی ہے ایس ایچ او سٹی کے مطابق دوکانات کے شٹر گرا کر اندر کاروبار کرنے والے اور بازار میں بلاوجہ گھومنے والے تاجر یا عوام اگر پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Comments are closed.