علی پوردنیا بھر میں روڈ ایکسیڈنٹ کی روک تھام کی آگاہی کا ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122 علی پور کے زیر انتظام مختلف آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر، محمد مبین احسن،تحصیل ریسکیو انچارج/ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ ، اسٹیشن کوآرڈینیٹر، محمد مجاھد علی سمیت دیگر ریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
روڈ سیفٹی کی آگاہی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر علی پور محمد مبین احسن نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ ریسکیو 1122 علی پور عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت کوشاں ہے اور لوگوں کو حادثات سے بچانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے, انہوں نےمزید کہا کہ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیونگ کے دوران رفتار کم رکھیں,موٹر سائیکل کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ھو، موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور موٹر سائیکل سوار ہیلیمٹ کا استعمال لازمی کریں۔شہریوں میں حادثات کی روک تھام بارے آگاہی کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
اس کے بعد جناب اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے ریسکیو اسٹیشن 1122 علی پور کا دورہ کیا، اسٹیشن اور ریسکیو 1122 علی پور کی کارکردگی کو سراہا۔اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن لینے والے علی پور کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن محسن ممتاز کو شیلڈ دی اور اس کو مبارکباد دی۔انچارج ریسکیو 1122 علی پور محمد اختر بھٹہ نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ریسکیو 1122 ہمہ وقت تیار ہے اور ہمیشہ کی طرح لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔