کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل
کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر پہلے شہری کا قتل ہوگیا.
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی 10نمبر روڈ پر ڈکیتی میں مزاحمت پر 20 سال کے نوجوان کا قتل ہوا۔ پولیس کے مطابق اس کی شناخت اطہر کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول اطہر کے ماموں شوکت نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھینس کالونی گلی نمبر 10 کے قریب اطہر اور نجم بائیک پر سوار تھے، موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے نجم اور اطہر کو روکا اور تلاشی لی، کچھ نہ ملنے پر ملزمان نے اطہر کے سینے پر گولی ماری اور فرار ہو گئے۔ مقتول کے ماموں نے بتایا کہ اطہر کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ مقتول بھینس کالونی میں گوالے کا کام کرتا تھا اور ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا.
کراچی کی ترقی میں رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب
سال2024، پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 4558 کیسز رپورٹ