تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل
اسلام آباد: تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی بن گئی-
باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوتے ممبران کے ناموں کا اعلان کیا ہے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی کے نام شامل ہیں، راجہ پرویز اشرف، نویدقمر، خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
حکام کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی اتحاد کی کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر بنائی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مذاکرات میں ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گاپاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔
گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی، بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔