پنجاب حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

مذاکرات سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت ہوئے، جن میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کی سربراہی مریم اورنگزیب کریں گی۔

کمیٹی میں گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے نمائندوں سمیت متعلقہ حکام شامل ہوں گے، جبکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہےمذاکرات کے دوران مرکزی صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس اور دیگر عہدیداروں نے مصالحتی قرارداد پر دستخط کیے، جس کے بعد ہڑتال کے خاتمے کا باضابطہ اعلان سامنے آیا۔

مریم اورنگزیب نے ٹرانسپورٹرز کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی خواہاں ہے،حکومت کا اولین مقصد انسانی زندگی کا تحفظ اور شہریوں کیلئے حالات کو بہتر بنانا ہے۔

Shares: