سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کی اجازت دے دی

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے علی امین کو کہا ہے کہ اگر مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو یہ زیادہ بہتر ہے اس لیے میں نے علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کی اجازت دی ہے۔لیکن 24 نومبر کا ہمارا احتجاج فائنل ہے جب تک ہماری ڈیمانڈز پوری نہیں ہوں گی احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے دوران مذاکرات کی خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ علی امین گنڈاپور مجھ سے مذاکرات کی اجازت لینے آئے تھے علی امین نے کہا کہ اگر مذاکرات کے ذریعے معاملات حل ہوں تو اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟عمران خان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے پارٹی سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا گیا ہوگا اسی لیے مجھ سے اجازت مانگنے آئے تھے،

دوسری جانب اڈیالہ جیل ،عمران خان ،بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،وکلاء صفائی نے 16 گواہان کو 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں بطور عدالتی گواہ طلب کرنے کی درخواست دائر کر دی،احتساب عدالت نے وکلاء صفائی کی گواہان طلب کرنے کی درخواست کو مناسب وقت پر سماعت کے لئے رکھ لیاعدالت نے سماعت کل 20 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان سے 342 کےسوالناموں پر جواب طلب کر لیا،

پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پر اراکین کا عدم اعتماد

بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

Shares: