مذاکرت کرنے تھے تو کالعدم کیوں قرار دیا ؟ خلائی مخلوق زمینی مخلوق بن چکی ہے،شاہد خاقان عباسی

0
31

مذاکرت کرنے تھے تو کالعدم کیوں قرار دیا ؟ خلائی مخلوق زمینی مخلوق بن چکی ہے،شاہد خاقان عباسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لاہور میں جو ہوا اس کے حقائق عوام کے سامنے نہیں آسکے،

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت بات چیت کررہی تھی، کیا وعدہ ہوئے سامنے نہیں آئے، حکومت نے کیا وعدے کیے،کیا دعوے ہوئے کچھ پتا نہیں،جس کی ذمے داری ہے وہ ذمے داری قبول کرنے کو تیار نہیں، مذاکرت کرنے تھے تو کالعدم کیوں قرار دیا ،جمہوریت میں یہ عمل نہیں ہوتے،جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، پھر بتایا جاتا ہے مذاکرات کررہے ہیں،وزیر اعظم میں ہمت تھی تو پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ایک دم قومی اسمبلی کی دو دن کی چھٹی کردی گئی ،کل پارلیمنٹ چل رہی تھی، یکایک قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا، دار الحکومت میں کنٹینر رکھے ہیں کس بات پر خوفزدہ ہیں وزیراعظم نے جو تقریر کی اس کا نہ سر ہے نہ پیر، ناموس رسالت پر کوئی دو رائے نہیں پائی جاتی، وزیراعظم کا بیان قومی اسمبلی میں ہونا چاہیے تھا،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مظاہرین کہہ رہے ہیں سفیر کو نکالنے کا وعدہ کیا گیا تھا ،یہ وعدہ کس نے کیا؟جس کی ذمے داری ہے وہ قبول کرنے کو تیار نہیں ،ہر پاکستانی سوال کر رہا ہے ،ملک میں انتشار کیوں ہے ،ٹروتھ کمیشن بنا دیں،حقائق آپ کے سامنے آجائیں گے، جو کچھ فیض آباد میں ہوا اس کے حقائق بڑے تلخ ہیں، حقائق عوام کے سامنے رکھیں، اس کا طریقہ ٹروتھ کمیشن ہے،وزیروں کو آگے پیچھے کرنے سے معاملات حل نہیں ہوں گے ،جو وزیر ایک عہدے پر نالائق ہوتا ہے، دوسرے عہدے پر بھی نالائق ہی ہوگا،آج ہر شخص وزیر خزانہ بنا ہوا ہے،یہ حکومت نہیں سرکس ہے، چلتا رہے گا، خلائی مخلوق زمینی مخلوق بن چکی ہے،

قبل ازیں احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے وکیل کورونا کا شکار ہیں،نئے گواہ کابیان قلمبند نہ کیا جائے،وکیل شریک ملزم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ عدالتوں کے 20 فیصد وکلا کورونا کا شکار ہیں، شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگانے کے بعد عدالت سے جانے کی اجازت دے دی گئی نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان مسعود نے کہا کہ فنانس ڈویژن سے گواہ اللہ نواز موجود ہے،شریک ملزمان کے وکلا کی عدم موجودگی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،شریک ملزم عامر نسیم کے وکیل کی نیب گواہ حسان بھٹی کے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی ،جج احتساب عدالت نے کہا کہ وکلا نے جو کمٹمنٹ کی تھی اب اس سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت نیب گواہ کا بیان قلمبند کرے، جج اعظم خان نے کہا کہ ایسے کریں گے تو روزانہ کی بنیاد پرکیس کی سماعت کروں گا،

Leave a reply