اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی میں اراکینِ قومی اسمبلی اعجاز الحق اور سردار خالد مگسی کو شامل کردیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا آج پہلا دور ہوا، جس میں حکومتی اتحاد نے پی ٹی آئی سے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا،مذاکرات کا اگلا دور 2 جنوری کو ہوگا جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبات پیش کرے گی تاہم آج انہوں نے ابتدائی مطالبات پیش کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی میں اراکینِ قومی اسمبلی اعجاز الحق اور سردار خالد مگسی کو شامل کردیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک کی وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوگی، ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے، قومی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
لاہور اور کراچی کے درمیان گرین لائن طرز کی ایک نئی ٹرین چلانے کا منصوبہ
نوکری کے نام پر اجتماعی زیادتی اور تشدد،24 سالہ لڑکی دم توڑ گئی
اسرائیل 200 فلسطینیوں کو رہا کرنے پر رضامند
ترقیاتی بجٹ 60 سال کی عمر کے لوگ بناتے ہیں ،جو نوجوانوں کا نہیں سوچتے،بلاول
سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Shares: