پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مسلم ویمن لیگ کی رہنما و خواتین رضاکار بھی متحرک ہیں،مسلم ویمن لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع میں خیمہ بستیوں میں خواتین میں راشن، کپڑے،دیگر سامان تقسیم کیا گیا جبکہ گلگت ،سکردو کے سیلاب متاثرین کے لئے بھی امدادی سامان کی بڑی کھیپ بھجوائی گئی، مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید امدادی کاموں کی نگرانی کر رہی ہیں اور خود سیلاب متاثرہ علاقوں میں آگے بڑھ کر کام کر رہی ہیں
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، کشتیوں کے ذریعے شہریوں کو ریسکیو،کرنے کے علاوہ پکی پکائی خوراک،خشک راشن کی تقسیم ،میڈیکل کیمپوں پر مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے،مرکزی مسلم لیگ کے خواتین ونگ مسلم ویمن لیگ بھی سیلاب متاثرہ اضلاع میں متحرک ہے، مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید کی قیادت میں سیکرٹری جنرل مسلم ویمن لیگ لاہور طیبہ نصیر، سیکرٹری جنرل مسلم گرلز لیگ شازیہ رحمان و دیگر خواتین رہنماؤں نے خواتین رضاکاروں کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور خواتین سے ملاقات کی، کپڑے، بچوں میں تحائف ،راشن تقسیم کیا، مسلم ویمن لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں لاہور ،اوکاڑہ ،سیالکوٹ ،شیخو پورہ ،ملتان ،بہاولپور ،بہاولنگر و دیگر میں امدادی سرگرمیاںجاری ہیں،مسلم ویمن لیگ کی جانب سے مرکزی مسلم لیگ خیمہ بستیوں میں مقیم خواتین اور بچوں کے لئے کھانا،برتن، کپڑے و دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں،خیمہ بستیوںمیں مسلم ویمن لیگ کی جانب سے حاملہ خواتین کےلئے خصوصی نگہداشت کا انتظام کیا گیا ہے،مسلم ویمن لیگ کی جانب سے گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی پیکج بھی روانہ کیا ہے جس میں سو خاندانوں کے لئے خشک راشن،150 بستر،150 تکیے، 100 سلنڈر، گیس پائپ 600 فٹ،چولہے کے ریگولیٹر 100، چارپائیاں 25،برتن ،بالٹیاں 100،کھیس 50، سکول بیگ گفٹس 10، پیرا شوٹ بیگ 200، چٹائیاں 100،چٹائی والی جائے نماز 50، توا 100،خواتین،بچوں کے کپڑے،جائے نماز شامل تھیں، مسلم ویمن لیگ کی جانب سے دو کشتیاں بھی سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لئے شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کے حوالے کی گئیں، موہلنوال کی خیمہ بستی میں مسلم ویمن لیگ کی جانب سے کھانے کی تقسیم کے علاوہ جائے نمازیں، کھیس،کمبل تقسیم کئے گئے، بچوںکو تحائف دیئے گئے ،اوکاڑہ منڈی احمد آباد اٹاری کے مقام پر ، بہاولنگر ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر مسلم ویمن لیگ کی رہنماؤں نے کشتیوں میں بیٹھ کر بستیوں اور گاؤں میں جا کر خواتین میں کھانا اور کپڑے تقسیم کیے، مسلم ویمن لیگ کی جانب سے چھ ہزار سے زائد افراد کو کھانا اور دس ہزار سے زائد خواتین ،بچوں میں سوٹ تقسیم کئے گئے،
علاوہ ازیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، مرکزی سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری،جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ ،چیئرمین خدمت خلق شفیق الرحمان سمیت مرکزی قیادت سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے موجود ہے، کشتیوں کے ذریعے متاثرین،سامان ریسکیو کرنے کے علاوہ پکی پکائی خوراک،خشک راشن ،برتن، جانوروں کے لئے چارے کی تقسیم کا عمل جاری ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مختلف اضلاع میں قائم کردہ خیمہ بستیاں، میڈیکل کیمپس، فری اسکول، راشن و کھانے کی تقسیم کے علاوہ خواتین و بچوں میں تحائف کی تقسیم، خیمہ بستیوں میں سکولز کے قیام کا عمل جاری ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری سیف اللہ قصوری نے لودھراں میں قائم ماڈل خیمہ بستی کا دورہ کیا، جہاں ڈاکٹر محمد صفی اللہ کمبوہ نے استقبالیہ کیمپ انہیں امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر عمران لیاقت بھٹی،محمد راشد علی سندھو بھی ان کے ہمراہ تھے۔خیمہ بستی میں رہائشی خیمے، میڈیکل سہولیات، مدد گار سکول اور جانوروں کے لیے علیحدہ جگہ قائم کی گئی ہے۔ مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب شیخ نے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ بچوں میں گفٹس تقسیم کیے، اس موقع پر محمد زکریا، مظہر الحق خان، حافظ اسماعیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔انجینئر حارث ڈار نے بہاول نگر کے امدادی کیمپ اور الکریم خیمہ بستی کا دورہ کیا ، مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے خیمہ بستیوں میں مدد گار سکول بنائے گئے ہیں،احسان اللہ منصور، ارشد نواب اور دیگر رہنماؤں نے مختلف اسکولز کا دورہ کیا اور تعلیمی معیار اور سہولیات کا جائزہ لیا،برائٹ سکول اینڈ مونٹیسوری سسٹم کے پرنسپل مظفر حسین اور وائس پرنسپل انیلہ تبسم نے لودھراں خیمہ بستی کا دورہ کیا، جہاں طلبہ و طالبات کے لیے ناشتہ، بسکٹ اور ٹافیاں تقسیم کی گئیں۔پاکپتن میں روزانہ کی بنیاد پر سو سے زائد خاندانوں کو خشک راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ قصور،اوکاڑہ،بہاولپور،ملتان،سیالکوٹ جلال پور پیر والا،سیت پور ،علی پور سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو پکا پکایا کھانا، بیڈ شیٹس، روزمرہ کا سامان اور صاف پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔بورے والا میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ 26ویں روز بھی فعال رہا، جہاں کھانے، پانی، ادویات اور جانوروں کے چارے کی سہولت موجود ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کی ٹیم نے مظفر گڑھ (تحصیل علی پور) میں فری میڈیکل کیمپ قائم کیا، جہاں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مسلم ویمن لیگ گجرات کی خواتین، کوآرڈینیٹر ام محسن کی سربراہی میں امدادی گودام پہنچیں اور سامان کی پیکنگ و تقسیم میں فعال کردار ادا کیا۔