تھانہ مکڑوال میانوالی کے پہاڑی علاقہ ملاخیل میں دربار خاصہ بابا کے قریب 10 سے 12 دہشت گردوں نے دوبارہ سرچ آپریشن میں مصروف پولیس پارٹیوں جن کی قیادت ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کررہے تھے پر اندھا دھند فائرنگ کر حملہ کیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس و سی ٹی ڈی کے افسران و جوانوں نے محفوظ پوزیشنیں لیکر شدید جوابی فائرنگ کی۔ شدید فائرنگ کا تبادلہ 1 گھنٹے تک جاری رہا۔میانوالی پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران و جوانوں نے 1 گھنٹہ نہایت بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔شدید فائرنگ اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گرد پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے۔ڈی پی او میانوالی اختر فاروق، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل سمیت پولیس کے تمام افسران و جوان شدید کراس فائرنگ میں محفوظ رہے۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔میانوالی پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی۔ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرکے دم لیں گے۔
روس کا افغانستان کے لیے خصوصی پروٹوکول‘ بڑی تجارتی سرگرمیاں ‘پاکستان فیصلہ کرنے میں ناکام
سکیورٹی فورسز نے بحالی امن کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،وزیر اعلی بلوچستان