فرانس میں جنوبی افریقہ کے سفیر ایمانوئلن نکوسیناتھ متھتھوا (جوناتھی متھتھوا) منگل کی صبح پیرس کے مغربی علاقے میں واقع ایک لگژری ہوٹل ٹاور کے نیچے مردہ حالت میں پائے گئے۔

عرب نیوز کے مطابق پراسیکیوٹر لور بیکوا نے بتایا کہ 58 سالہ سفیر پیر کی شام لاپتہ رپورٹ کیے گئے تھے، جب ان کی اہلیہ کو ایک تشویشناک پیغام موصول ہوا تھا جس میں انہوں نے معافی مانگی اور اپنی جان لینے کا اشارہ دیا۔پراسیکیوٹر کے مطابق ہوٹل کی 22ویں منزل پر بک کیے گئے کمرے کی کھڑکی کے حفاظتی لاک کو زبردستی کھولا گیا تھا، تاہم تحقیقات میں نہ کسی لڑائی کے آثار ملے اور نہ ہی ادویات یا ممنوعہ منشیات کے نشانات۔

متھتھوا کی لاش ہوٹل کے اندرونی صحن میں ایک سکیورٹی گارڈ نے دریافت کی، اور فرانسیسی حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متھتھوا کی اہلیہ اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔متھتھوا دسمبر 2023 میں فرانس میں سفیر مقرر ہوئے تھے اور اس سے قبل وزیرِ پولیس اور وزیرِ کھیل، فنون اور ثقافت کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔

برطانیہ ، چاقو کے وار سے ایک شخص شدید زخمی

ٹرمپ مقدمہ: یوٹیوب 24.5 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامند

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے معین ریاض قریشی نامزد

Shares: