مضمون کے اعتبار سے نئی رینکنگ،پنجاب یونیورسٹی بازی لے گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹیوں کی رینکنگ کے عالمی ادارے کیو ایس نے مضمون کے اعتبار سے نئی رینکنگ جاری کر دی
مضمون کے اعتبار سے عالمی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی کی شاندار کامیابی ،پنجاب یونیورسٹی کے تیرہ شعبہ جات پہلی مرتبہ عالمی رینکنگ میں شامل ہو گئے پنجاب یونیورسٹی کا پیٹرولیم انجینئرنگ کا شعبہ بہترین 101-150 عالمی اداروں میں شامل ہے،پنجاب یونیورسٹی کا فارمیسی و فارماکولوجی کا شعبہ بہترین 251-300 عالمی اداروں میں شامل ہے
جامعہ پنجاب کا سول اینڈ سٹرکچرل انجینئرنگ کا شعبہ بہترین 351-400 عالمی اداروں میں شامل ہے،جامعہ پنجاب کا ایگریکلچرل و فاریسٹری کا شعبہ 301-350 بہترین عالمی اداروں میں شامل ہے،میتھمیٹکس میں پنجاب یونیورسٹی بہترین 401-450 عالمی اداروں میں شامل ہے،. بائیولوجیکل سائنسز میں پنجاب یونیورسٹی 451-500 بہترین عالمی اداروں میں شامل ہے نیچرل سائنسز میں پنجاب یونیورسٹی 451-500 بہترین عالمی اداروں میں شامل ہے
اینوائرمینٹل سائنسز میں پنجاب یونیورسٹی 401-450 بہترین عالمی اداروں میں شامل ہے ،بزنس اینڈ مینجمنٹ سٹڈیز میں پنجاب یونیورسٹی بہترین 451-500 عالمی اداروں میں شامل ہے،سوشل سائنسز اینڈ مینجمنٹ میں پنجاب یونیورسٹی بہترین 501-520 اداروں میں شامل ہے، کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن سسٹم میں پنجاب یونیورسٹی بہترین 501-550 عالمی اداروں میں شامل ہے کیمسٹری میں پنجاب یونیورسٹی بہترین 501-550 عالمی اداروں میں شامل ہے
وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باوجود پنجاب یونیورسٹی نے بہترین کارکردگی دکھائی،2018 میں پہلی مرتبہ پنجاب یونیورسٹی کے 3 شعبے عالمی رینکنگ میں آئے،اڑھائی سال کی دن رات محنت سے 13 شعبہ جات دنیا کے بہترین اداروں میں شامل ہوئے،اساتذہ یونیورسٹی کی رینکنگ مزید بہتر بنانے کے لئے مزید محنت کریں،ری سٹرکچرنگ کر کے سب کو موقع دیا ہے کہ یونیورسٹی کی بہتری کے لئے کام کریں،
یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر بنانے میں پر اساتذہ و ملازمین کو وائس چانسلر نے مبارکباد دی ہے