نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں،ن لیگ نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا لیا

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی
thokar niaz baig

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں آج مسلم لیگ ن نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا لیا ہے-

باغی ٹی وی : نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کے سلسلے میں آج لاہور کے حلقہ 135میں جلسہ ہوگا، مسلم لیگ ن نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا لیا ہےجلسے سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی،مریم نواز شریف 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی اور ان کے ایجنڈے کے بارے میں اظہار خیال کریں گی اور پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں 10 ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں اور پنڈال میں لائٹنگ اور ساؤنڈ سسٹم کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔

خواتین کارکنان نے تانگہ ریلی بھی نکالی ،جس کی قیادت سابق ایم پی اے کنول لیاقت نے کی ریلی میں لیگی خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھےریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے،عوام نے جب بھی نواز شریف پر اعتماد کیا تو انہوں نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مثالی اقدامات کئے۔

نجکاری کمیشن کل سے پی آئی اے کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھالے گا

https://x.com/pmln_org/status/1710946745453297787?s=20
دوسری جانب پریس کانفرنس میں ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 21 اکتوبر کو صرف میاں صاحب کی واپسی نہیں ہے یہ پاکستان کی خوشحالی کی واپسی ہے مشکلات میں گھری عوام کیلیے ایک امید کی واپسی ہےمسلم لیگ ن خیالی پلاؤ پکانے والی جماعت نہیں ہے مسلم لیگ ن جو وعدے قوم سے کیے اسے ہمیشہ پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں جو پاکستان کی ترقی کا ڈراپ سین تھا یہ میاں نوازشریف صاحب کو نہیں نکالا گیا تھا یہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازش تھی اور آج میاں صاحب کی واپسی پر ایک پروپیگنڈہ سیل پھر سے متحرک ہوچکا ہے-

50 ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والے افراد پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز واپس

Comments are closed.