ن لیگ اور ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ویڈیو چلائی جارہی ہے،مصدق ملک

0
61

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے شریف خاندان کی مبینہ کرپشن کے بارے میں ایک آنے والی دستاویزی فلم نیٹ فلکس یا ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی،جبکہ فلم سازوں کی جانب سے ابھی تک ایسا کوئی بھی اعلان نہیں کیا گیا-

باغی ٹی وی :وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیٹ فلیکس سے منسوب کرکے ن لیگ اور ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ویڈیو چلائی جارہی ہے جس سے نیٹ فلیکس لاتعلقی کا اظہار کرچکا،پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ایسے ہی کاموں کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں ڈیوڈ فینٹن کو لابسٹ ہائر کیا جو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا دشمن ہے، پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ڈیوڈ فینٹن کے ذریعے استعمال کی جارہی ہے، ڈیوڈ فینٹن سے معاہدہ جھوٹ ہے تو عمران خان اس کی تردید کریں۔

فیکٹ چیک؛ شریف خاندان سے متعلق نیٹ فلیکس ڈاکومنٹری بارے پی ٹی آئی کا جھوٹ بے نقاب

مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کا مارچ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کے نہیں، ریاست کے خلاف ہے، وہ اداروں سے کہہ رہےہیں کہ مجھے واپس نہ لائے تو مارچ کروں گا۔

پیر کے روز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک نئی دستاویزی فلم ”بند دروازوں کے پیچھے“ کا ٹریلر جاری کیا گیا اسے پی ٹی آئی کے سیاست دانوں اورمختلف قانون سازوں سمیت بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کےذریعے شیئرکیا گیا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے شریف خاندان کی مبینہ ”کرپشن“ کے بارے میں دستاویزی فلم، نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائےگی۔

اس ٹریلر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا ٹریلر میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ ٹام اسٹاکس اور جان ایلن نامو کے علاوہ کئی تحقیقاتی صحافی بھی شامل ہیں۔

دستاویزی فلم کے مختصر ٹریلر میں سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو بھی کرپشن پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ان کی جھلکیوں سے عندیہ ملتا ہے کہ دستاویزی فلم کی ریکارڈنگ اس وقت کی گئی تھی جب وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان تھے۔

فیک نیوز پر نجی ٹیلی ویژن چینل ایکسپریس نیوز کو پیمرانے5لاکھ روپے جرمانہ کردیا

ٹریلر میں سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کو بھی دکھایا گیا ہے اور وہ بھی اشرافیہ کی منظم کرپشن پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

دستاویزی فلم میں شہزاد اکبر سمیت دیگر پاکستانی شخصیات کو بھی دکھایا گیا ہے جو کہ شریف خاندان کی کرپشن پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

صحافی ارشد شریف دستاویزی فلم میں بتاتے ہیں کہ شریف خاندان نے کرپشن کرنے کے لیے اپنے نوکروں کے نام سے اکاؤنٹ بنوائے اور ان میں اربوں روپے ٹرانسفر کرکے منظم انداز میں کرپشن کی۔


نجی خبررساں ادارے کے مطابق اس فلم کو انڈیپنڈینٹ POV نے تیار کیا ہے، جو ایک خود مختار پروڈکشن کمپنی ہے، جو اپنی ویب سائٹ کے مطابق ایسی”دستاویزی فلمیں تیار کرتی ہے، جو رازداری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے موضوعات کو تلاش کرتی ہیں اس نے آج تک پانچ دستاویزی فلمیں بنائی ہیں، جن میں سے کچھ پر کمپنی نے خود سرمایہ لگایا ہے۔

اس کا تازہ ترین پراجیکٹ، بند دروازوں کے پیچھے بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور اسے فعال کرنے والوں کے بارے میں ایک فلم ہے۔

پاکستانی صارفین کا ملک میں نیٹ فلکس پر پابندی کے خدشے کا اظہار

نجی خبررساں ادارے نے ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا کہ سیاسی طور پر بے نقاب افراد (PEPs) وہ لوگ ہوتے ہیں جو عوامی تقریب منعقد کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں رشوت یا بدعنوانی میں ملوث ہونے کےزیادہ خطرات ہوتے ہیں،لندن وہ جگہ ہےجہاں وہ جائیداد خریدتے ہیں، جہاں وہ اپنے ناقدین کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہیں اور جب وہ اپنے وقار سے گر جاتے ہیں تو وہ وہاں رہتے ہیں۔

اس فلم کو مائیکل اوسوالڈ اور مرتضیٰ مہدی نے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا ہے۔ IMDb ویب سائٹ کے مطابق اوسوالڈ برطانیہ میں مقیم ڈائریکٹر، مصنف اور ایڈیٹر ہیں-

رپورٹ کے مطابق ”بند دروازوں کے پیچھے“ کی ویب سائٹ کا صفحہ دستاویزی فلم کے تقسیم کار کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کرتا اور نہ ہی نیٹ فلکس یا دوسری اسٹریمنگ سروسز کا دستاویزی فلم لینے کا کہیں کوئی ذکر ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’بہائنڈ کلوزڈ ڈورس‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے رواں برس کے اختتام یا پھر آئندہ برس کے آغاز میں پیش کردیا جائے گا۔

ذاتیات پراترنا سیاست نہیں اورجھوٹ بولنے کے ریکارڈ توڑنا جدوجہد نہیں،بلاول

Leave a reply