این اے 171،ضمنی انتخابات،تیر چل گیا،پیپلز پارٹی فاتح
رحیم یار خان/ حلقہ این اے 171 ،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے۔
حلقہ این اے 171 کے ٹوٹل 301 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے،پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا،پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین 116429ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے،پی ٹی آئی حسان مصطفیٰ 58251 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،تیسرے نمبر پر آنے والے تحریک لبیک کے امیدوار کو 3522 ووٹ ملے
پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری سمیت دیگر نے امیدوار کو مبارکباد دی ہے
این اے 171 میں پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا تھا، حلقہ این اے 171 سے پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع تھی،حلقے میں 301 پولنگ اسٹیشن ہیں جن کی سکیورٹی کیلئے 2700 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے،یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے۔
درگاہ رکن الدین میانوالی قریشیاں کا سجادہ نشین خاندان 16 سال بعد قومی اسمبلی نشست جیتنے میں کامیاب ہو گئے، پیپلز پارٹی کے کامیاب ہونے والے امیدوار مخدوم طاہر رشید الدین کے والد مخدوم شہاب الدین نے آخری مرتبہ 2008 میں الیکشن جیتا تھا۔ مخدوم شہاب الدین پیپلز پارٹی کے دور میں وزیراعظم بنتے بنتے رہ گئے تھے۔ مخدوم طاہر کے ماموں مخدوم الطاف نوے کی دہائی میں پنجاب کے اہم وزیر ہوا کرتے تھے۔
صحافی وقار ستی کہتے ہیں کہ رحیم یار خان کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی شرمناک شکست نے یہ ثابت کر دیا کہ عمران خان کی پالیسیاں اور جھوٹے وعدے اب زیادہ دیر نہیں چل سکتے۔ تبدیلی کے نام پر لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ جو جماعت کبھی انقلاب کا دعویٰ کرتی تھی، آج عوامی حمایت تیزی سے کھوتی جا رہی ہے۔ خان صاحب کے دور میں صرف نعروں کی سیاست ہوئی، اس کے بعد انہوں نے ملک میں صرف فساد اورنفرت پھیلائی۔آج عوام نے انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
NA171 رحیم یارخان بھٹو کا !!!
رحیم یار خان کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی شرمناک شکست نے یہ ثابت کر دیا کہ عمران خان کی پالیسیاں اور جھوٹے وعدے اب زیادہ دیر نہیں چل سکتے۔ تبدیلی کے نام پر لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ جو جماعت کبھی انقلاب کا دعویٰ کرتی تھی، آج عوامی… pic.twitter.com/W5lApvOamw
— WAQAR SATTI 🇵🇰 (@waqarsatti) September 12, 2024
Translate post