این اے 249 سے متعلق پیپلز پارٹی کا دو ٹوک اعلان

0
34

کراچی پی ڈی ایم میں دڑاریں پڑنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے سولو فلائٹ کا فیصلہ کیا ہے اور این اے 249 سے متعلق دو ٹوک اعلان کردیا ہے۔
گذشتہ دو روز کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ہونے والی چپقلش کے بعد ملک کا سیاسی منظر تبدیل ہوگیا ہے، پی ڈی ایم میں ڈراریں پڑنے کے بعد جہاں حکومت نے سکھ کا سانس لیا وہی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان نئی محاذ آرائی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔سینیٹ کا الیکشن متفقہ طور پر لڑنے والی اپوزیشن جماعتوں نے کراچی کے حلقے این اے 249 پر علیحدہ حیثیت میں اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں پہل بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا نے کہا کہ این اے249 میں پیپلزپارٹی اپنا امیدوار لائے گی اور علیحدہ حیثیت میں ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی۔شہلا رضا نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے قومی اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو مقدم سمجھتی ہے، پی پی پی کا واضح اعلان ہے کہ مسائل کو پارلیمنٹ میں رہ کر ہی حل کیا جائے۔
سابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ کراچی میں مختلف مسائل ہیں جنہیں حل کرنےکی کوشش کررہےہیں، پیپلز پارٹی نے شہر قائد میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے، سندھ حکومت نے کراچی میں جو کام کئے وہ عوام کو نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہوئی ہے، اس حلقے میں پانچ اپریل کو ضمنی الیکشن کا میدان سجے گا، کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا۔حلقے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے 3، متحدہ پاکستان کے 7، تحریک انصاف کے 13 اور نون لیگ کی جانب سے 3 امیدواروں نے گاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.

Leave a reply