این اے 70، پی پی 38 ،دوبارہ گنتی کی درخواستوں‌پر سماعت

حامد رضا گرفتار تھے تو انہوں نے رات 2بجے کیسے آر او کو ذاتی حیثیت میں درخواست جمع کرائی؟ الیکشن کمیشن
0
166
ecp

الیکشن کمیشن میں این اے 70سیالکوٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ این اے 70میں فارم 45کے مطابق حامد رضا کامیاب ہوئے،پولنگ سٹیشن جانے پر حامد رضا کو پولیس نے آر او آفس سے گرفتار کر لیا،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حامد رضا کی گرفتاری کے دوران ہی فارم 47جاری کیا گیا،حامد رضا کی 13ہزار کی لیڈ کو شکست میں تبدیل کیاگیا،الیکشن کمیشن این اے 70میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات دے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ درخواست میں آپ نے لکھا کہ حامد رضا 8فروری کی پوری رات آر او آفس کے باہر کھڑے رہے،اب آپ کہہ رہے ہیں کہ حامد رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا،ممبراکرام اللہ نے استفسار کیا کہ حامد رضا گرفتار تھے تو انہوں نے رات 2بجے کیسے آر او کو ذاتی حیثیت میں درخواست جمع کرائی؟الیکشن کمیشن نے این اے 70میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

دوسری جانب پی پی 38حافظ آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی،وکیل شاہ خاور نے کہاکہ پی پی 38کے ریٹرننگ افسر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی،جیتنے والے امیدوار سے ووٹوں کا فرق صرف 1400 تھا،ریٹرننگ افسر نے بغیر کسی وجوہات کے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست مسترد کردی،ریٹرننگ افسر کے تمام اقدامات جیتنے والے امیدوار کے حق میں گئے،پی پی 38حافظ آباد کے ووٹوں کی الیکشن کمیشن کے سامنے گنتی کی جائے،ریٹرننگ افسر کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہمیں قابل قبول نہیں،الیکشن کمیشن نے پی پی 38کے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی،الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار ضمیر حسین بھٹی کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب

Leave a reply