نااہل نالائق حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ گیا ، احسن اقبال
نارووال مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن پروفیسر احسن اقبال کا آزاد جموں کشیمر الیکشن کمپین تقریب سے خطاب ۔کہا کہ نااہل نالائق حکومت سے عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے تمام ضمنی الیکشنز میں عبرت ناک شکست دی ہے ۔چاہے کراچی ہو خوشاب ہو یا ڈسکہ ہو جہاں دو بار شکست کھانا پڑھی ۔عمران نیازی کہتا تھا کہ مودی کو ووٹ دیں ۔
جس کے نتجے میں عمران نیازی نے کشیمر کا سودا کیا ۔ کشمیری عوام کرفیو اور بربریت سے دوچار ہے مگر یہ نالائق نیازی سلامتی کونسل میں قرارداد تک پیش نہ کر سکا۔عمران نیازی حکومت نے کشمیر موقف کو عالمی سطح پر کمزور کر دیا ۔بھارت کی جرات نہ ہوئی 70 سالوں میں مگر نیازی حکومت میں مودی نے کشمیر پر قبضہ کر لیا ۔
عمران نیازی نے کشیمر کی آزادی کے لیے تو کوئی پالیسی وضع نہیں کی مگر کلبوشن یادیو کے لیے اجلاس طلب کر لیا اور قانون پاس کروایا۔مزید کہا کہ میں غیور کشمیری عوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ اپنا ووٹ مسلم لیگ ن کو دیں جس نے کل بھی کشیمر کی آواز بلند کی اور آج بھی کر رہی ہے ۔کشمیری عوام کشمیر کے سودبازوں کو عبرت ناک شکست دیں ۔
محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال