نام کتاب:نامکمل زندگی ،مصنفہ:حنا سرور(چھوٹی چڑیا)

0
121

نام کتاب:نامکمل زندگی ،مصنفہ:حنا سرور(چھوٹی چڑیا)

’’نامکمل زندگی‘‘ نگارشِ قلم ہے ایک "معذور” بچی کی۔ لیکن میں اس ننھی پری کو ’’معذور‘‘ نہیں کہہ سکتا۔ حقیقت میں معذور اور ڈس ایبل تو وہ لوگ ہوتے ہیں، جن کے دماغ مائوف، ذہن بانجھ اور قلب پر قفل پڑے ہوئے ہیں۔ ’’نامکمل زندگی‘‘ کے ابتدائی چند اوراق پڑھ کر ہی مجھے عربی کا یہ مقولہ یاد آگیا کہ ’’عدیم البصارۃ لکن مملو بالبصیرۃ‘‘ یہ عرب لوگ ایسے شخص کے بارے میں کہتے ہیں، جو آنکھوں کی بصارت سے محروم ہونے کے باوجود بصیرت کے نور سے منور ہو۔ قرآن کریم نے بھی یہی فرمایا گیا ہے: ’’آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں، بلکہ دل اندھے ہو جاتے ہیں۔‘‘ (سورۃ الحج) حنا سرور بھی ایسی ہی ایک بیٹی ہے، جسے جسمانی معذوری کے باوجود قلب سلیم کی دولت سے نوازا گیا ہے۔

اس نے نہایت دل نشین انداز میں جسمانی عوارض لے کر دنیا میں آنے والے افراد کا مقدمہ پیش کیا ہے۔ اپنی تحریر میں قرآنی آیات، احادیث اور واقعات صحابہ کرامؓ کے ساتھ اشعار کا برمحل استعمال کیا ہے۔ حق تعالیٰ اس کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمارے معاشرے کو بھی جسمانی عوارض والے افراد کو حقیقی معنوں میں ’’اسپیشل افراد‘‘ سمجھ کر ان کے ساتھ ایسے ہی برتائو کرنے کی توفیق عطا فرمائے، جس کے یہ لوگ مستحق ہیں۔مصنفہ اس کتاب کی اشاعت پر بجا طور مبارکباد کی مستحق ہے۔

Leave a reply