NA 249مومن آباد میں مصطفٰی کمال کا کارنر میٹنگ سے خطاب
مصطفیٰ کمال نےاین اے 249 مومن آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں الیکشن لڑنے والوں کی بات دس فیصد بھی سچ ہوتی تو ہماری گلیوں کی یہ حالت نہیں ہوتی۔پاکستان نے چالیس سال میں زبان کی بنیاد پر ووٹ دیا،نتیجتاً پارٹیاں جیت گئیں، قوم ہار گئی۔وہ کراچی جو پورے پاکستان کو نوکریاں دیتا تھا اب اسکے نوجوان ایک نوکری کے لیے در در ٹھو کریں کھاتے ہیں۔دس سال پہلے پانی تھا، دس سال پہلے سڑکیں بہتر تھیں۔دس سال پہلے تعلیم تھی،ہسپتالوں میں دوا تھی۔دس سال پہلے کراچی کے تعلیمی اداروں سے سائنس دان، ڈاکٹرز اور جرنیل فارغ التحصیل ہوتے تھے، آج چپراسی بھی نہیں نکلتے۔پی ایس پی نے سہراب گوٹھ میں جلسہ کرکہ 40 سال سے جاری پختون مہاجر دشمنی کو محبت میں تبدیل کردیا۔پاک سر زمین پارٹی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں تمام زبان، مزہب اور مسالک کی عزت ہے۔ہم زبان، مزہب اور مسلک سے بالاتر ہوکر ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے اور ہر مظلوم کیساتھ کھڑے ہونگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ29 اپریل کو ڈولفن پر مہر لگا کر بلدیہ کی تاریخ تبدیل کریں۔