کراچی (باغی ٹی وی) ضمنی الیکشن کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ NA256میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ ہماری بات مثبت انداز میں پی پی دوستوں نے سنی ہے، اچھے جواب کی توقعہم پیپلز پارٹی سےکرتے ہیں،2010 والا کراچی بنائیں گے اگر لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس شہر میں جب بھی اچھا ہوا ہے ایم کیو ایم کے دور میں اچھا ہوا ہے،ہمیں بہت ساری پارٹیوں کی طرف سے آفرز آ رہی ہیں، ہم نے آفرز کو ٹھکرایا ہے، ہم اپنے سارے تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔خیال رہے کہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








