این اے 259 ڈیرہ بگٹی، 29 پولنگ سٹیشن پر پولنگ کب ہو گی؟الیکشن کمیشن نے بتا دیا

0
31

این اے 259 ڈیرہ بگٹی، 29 پولنگ سٹیشن پر پولنگ کب ہو گی؟الیکشن کمیشن نے بتا دیا

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 ڈیرہ بگٹی میں 29 پولنگ سٹیشنوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں۔

اس کے بعد کسی قسم کی انتخابی مہم چلانے والے امیدوار کو انتخابی قانون 2017 کے مطابق سزا دی جاسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق این اے 259 ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بارکھان، سبی، لہڑی میں الیکشن ٹربیونل کی روشنی میں 29 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ 17 نومبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولنگ کے اختتام سے 48 گھنٹے قبل اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں۔

شاہ زین بگٹی کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی کامیابی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل نمٹا دی ،عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں پولنگ اور نتائج کا اعلان یقینی بنائے،

شاہ زین بگٹی کی کامیابی مخالف امیدوار طارق کھیتران نے چیلنج کی تھی ،الیکشن ٹربیونل نے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا ،سپریم کورٹ نے دوبارہ پولنگ کا حکم فریقین کی رضامندی سے جاری کیا

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی کی این اے 259 سے کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا .شاہ زین بگٹی کے خلاف آزاد امیدوار طارق محمود نے درخواست دی تھی، الیکشن ٹربیونل نے طارق محمود کے حق میں فیصلہ دے دیا اور شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا.

Leave a reply