سپریم کورٹ،این اے 97 دوبارہ گنتی کی درخواست دو رکنی بینچ کو بھجوا دی گئی

supreme

حلقہ این اے 97 میں دوبارہ گنتی سے متعلق علی گوہر کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست مرکزی کیس سننے والے دو رکنی بینچ کو بھیج دی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس پہلے دو رکنی بینچ نے سنا تھا، اسی بینچ کے سامنے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دیتے ہیں،چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار سے سوال کیا کہ کب تک کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جمعہ کو کیس دوبارہ لگا دیں،

عدالت نےعلی گوہر کی نظرثانی درخواست جمعہ کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کاحکم دے دیا،جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مرکزی کیس سنا تھا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،این اے 97 میں ن لیگ کے امیدوار علی گوہر بلوچ نے نظر ثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔یاد رہے 21 اگست کو ری کاونٹنگ درخواست مسترد کی گئی تھی۔

جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

Comments are closed.