نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے یتیم اور لاوارث بچوں کی رجسٹریشن مہم کے دوران 106 بچوں کا اندراج مکمل کر لیا ہے۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق یہ رجسٹریشن مہم 8 سے 11 جولائی تک مختلف ایدھی مراکز میں جاری رہی، جس میں مجموعی طور پر 106 یتیم بچوں کو رجسٹر کیا گیا، جن میں 46 نابالغ بچے، 31 لڑکیاں اور 29 لڑکے شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق اس مہم کا مقصد بچوں کو قانونی شناخت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ سماجی و اقتصادی حقوق تک رسائی حاصل کر سکیں۔نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کراچی نے رجسٹریشن سائٹ کا دورہ کیا اور آپریشنز کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام سے مستقبل میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ اقدام حالیہ کابینہ کی منظوری کے بعد قومی شناختی کارڈ قواعد میں کی گئی نئی ترامیم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، یاسر گیلانی سمیت 4 کارکن گرفتار
ایران سے 5 لاکھ افغان باشندے ملک بدر، کریک ڈاؤن تیز
ایران سے 5 لاکھ افغان باشندے ملک بدر، کریک ڈاؤن تیز
ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد