نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی ترسیل و تقسیمِ کار کمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹس 2023-24 جاری کر دیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق سال 2023-24 میں بجلی کمپنیاں نقصانات کے اہداف حاصل کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہیں۔ بجلی کمپنیوں کے نقصانات سے ایک سال میں 281ارب روپے کا نقصان ہوا۔ آپریشنل پاورپلانٹس کے حوالے سے کارکردگی جائزہ رپورٹ 2023-24 جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی شدید طلب کے موسم میں بھی سستے پاور پلانٹس نہ چلائے جا سکے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں تمام ڈسکوز 100 فیصد ریکوری میں ناکام رہیں اور وصولیوں کی شرح کم رہنے سے ایک سال میں خزانےکو 380 ارب روپےکا نقصان ہوا۔صرف ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف 34لاکھ سے زائد شکایات درج کرائی گئیں اور سال2023-24 میں ترسیلی نقائص کےباعث صارفین سستے بجلی سے محروم رہے۔

حب ڈیم سےنئی کنال کی تعمیر کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،میئر کراچی

سندھ حکومت کادیہی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پروگرام شروع

شام میں پھنسے پاکستانی لبنانی سرحد پر پہنچ گئے

چیمپئنزٹرافی کا شیڈول تیار، ایک سیمی فائنل دبئی میں ہوگا

Shares: