چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کی ہدایت پر ٹائون میں جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم کا آغازیوسی نمبر 1پاپوش سے کردیا گیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ناظم آباد ٹائون نے عملے کو ہدایت کی کہ ٹائون کی ہر یوسی میں اسپرے کو ممکن بنایا جائے ، خاص طور پر ندی نالوں کے قریب اور نشیبی علاقوں میں گاڑیوں اور دستی مشینوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسپرے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسپرے مہم کیلئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ناظم آبادٹائون کو اسپرے کی گاڑیاں فراہم کی ہیں جس کے ذریعے ٹائون کی تمام یوسیز میں مرحلہ وار جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائیگا۔اس موقع پرٹائون چیئرمین نے کہا کہ اسپرے کا مقصد شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بہتر ماحول فراہم کرنا ہے کیونکہ معتدل موسم میں مکھیوں، مچھروں اور بیکٹیریا سمیت دیگر جراثیم کی افزائش تیزی سے ہوتی ہے جس سے ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے جس کے پیشِ نظر ٹائون کے مکینوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
وزیراعلی سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات،کراچی تا چابہار فیری سروس شروع کرنے پر غور