نیب کا عبدالرزاق بہرانی کے گھر پر چھاپہ ،اگلہ چھاپہ کہاں پڑے گا؟
کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر کے بعد ایک اور شخص عبدالرزاق بہرانی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم نے خیابان سحر میں مشہور ٹھیکے دار عبدالرزاق بہرانی کے گھر پر چھاپہ مارا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے گھر کی تلاشی لی اور مختلف دستاویزات چیک کیں۔
اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ
نیب ذرائع کے مطابق ٹیم نے گھر سے اہم ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا ہے، عبدالرزاق کے گھر پر چھاپہ اعجاز جاکھرانی کے گھر سے اہم ریکارڈ ملنے پر مارا گیا ہے۔بتایا گیا کہ چھاپے کے دوران نیب ٹیم نے عبدالرزاق بہرانی کے ملازمین سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی۔
آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی
دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں بہرانی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نیب خواہ مخواہ پریشان کررہی ہے، پییپلز پارٹی کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ،