مزید دیکھیں

مقبول

حضرت خدیجہ طاہرہ کی عظمت.تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی

جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے...

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی کے صارفین...

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہو رہی ؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک...

سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی چل بسے

سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس...

نیب کیسز کے بعد ویسے بھی بندہ غریب ہوجاتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

نیب کیسز کے بعد ویسے بھی بندہ غریب ہوجاتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشکوک ٹرانزیکشن کیس، سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منظور کرلی گئی

آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی،آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردارمظفرعباسی عدالت پیش ہوئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے طبی بنیادوں پر سابق صدر آصف علی زرداری کی مستقل ضمانت منظور کی

فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ ہم صرف میڈیکل گراوَنڈ پر ضمانت کی درخواست پر دلائل دیں گے،بنیادی طور ہماری درخواست ضمانت پر میڈیکل گراوَنڈ پر ہے ایک سال میں ایک دفعہ بھی آصف زرداری کو نہیں بلایا گیا، مجھے یاد ہے یہ کیس انکوائری اسٹیج پر ہے

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ ابھی ریفرنس تو دائرہ نہیں ہوا،نیب وکیل نے کہا کہ ابھی کیس میں ریفرنس دائر نہیں ہوا،آصف زرداری کے وکیل نے کہا کہ استدعا ہے حقائق کو مدنظر رکھ کر ہمارے کیسز کراچی منتقل کیےجائیں،

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

سابق صدر آصف زرداری کی صحت بارے خبر آ گئی

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کیسز کے بعد ویسے بھی بندہ غریب ہوجاتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس پر عدالت میں قہقے گونج اٹھے،

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آصف زرداری کی گزشتہ ضمانت کو منسوخ کرنے کی نیب نے درخواست دی؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف زرداری کی گزشتہ ضمانت کو منسوخ کرنے کی نیب نے درخواست نہیں دی ،10اور16 مئی 2019 کو نوٹس بھیجا ابھی تک جواب نہیں آیا، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس وقت آصف زرداری نیب کی حراست میں تھے ،عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ کتنے دفعہ آپ گرفتار کریں گے؟ کسی کو ضمانت ملنے کے بعدنیب کسی وقت درخواست دے سکتا ہے، نیب کا یہ سوال بنتا ہے کہ آصف زرداری کو ملک سے باہر نہیں جانا چاہیے ،

آصف زرداری کو کون کونسی بیماری؟ عدالت نے پوچھ لیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan