190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نیب کو تیاری کیلئے ایک ہفتے کا وقت مل گیا-

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو ئی،کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت دیگر رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

سماعت کے آغاز پر درخواست گزاروں کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ 1، توشہ خانہ 2 اور اب 190 ملین پاؤنڈ کیس بنایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 300 سے زائد مقدمات قائم کیے گئے، ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی، ہائیکورٹ سے استغاثہ نے کہا کہ سزا ٹھیک نہیں ہوئی تو معطل کر دی جاتی ہے یہ کیسے فیصلے ہیں جس میں چھ ماہ سے میاں بیوی کو اندر رکھا ہوا ہے، خاتون ہونے کی بنیاد پر عدالتیں پہلے بھی ضمانتیں دے چکی ہیں۔

جبری گمشدگیوں سے زیادہ ازخود گمشدگیوں کی تعداد ہے، میر سرفراز بگٹی

وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے آج ہی دلائل سن کر فیصلہ کرنے کی استدعا کی، جبکہ نیب نے عدالت سے تین سے چار ہفتے کا وقت مانگ لیا، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ ہمیں کل نوٹس ملا ہے، وقت دے دیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں،نیب نے چار ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے پراسکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن لینا ہے تو سات دن کا وقت لے لیں۔

نیب پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ وزارت قانون سے خط و کتابت ہونی ہے، چار ہفتے کا وقت دے دیں،لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی بغیر کسی ثبوت کے جیل میں ہیں، نہ وہ بیرون ملک جائیں گے نہ ہی ریکارڈ ٹمپر کرنے کا کوئی خطرہ ہے، عدالت نے کہا کہ انہیں لیگل ٹیم نوٹیفائی کرنے کا وقت دے دیں۔

ن لیگ کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

عدالت نے نیب پراسکیوشن ٹیم کو سات دن میں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی نیب نے چودہ دن کا وقت دینے کی درخواست کی، جس پر سلمان صفدر نے کہا کہ پھر چاہیں تو انہیں چار سال دے دیں، عدالت نے نیب کو 11 جون تک اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

Shares: