نیب گندم اسکینڈل کا فوری نوٹس لے،شیخ رشید
![Sheikh Rasheed](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/10/Screenshot-2023-10-20-at-20-03-48-Country-rapidly-heading-towards-civil-disobedience-Sheikh-Rashid.png)
راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سانحہ نو مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی
تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر شبلی فراز، زرتاج گل ، شیخ رشید احمد، راجہ بشارت عدالت میں پیش ہوئے، شیریں مزاری، تیمور مسعود، واثق قیوم عباسی، کرنل اجمل صابر راجہ سمیت سینکڑوں کارکنان عدالت میں حاضر ہوئے،مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے پندرہ مئی تک ملتوی کر دی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے آج بریت کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے تھے
ڈپٹی وزیراعظم جاتی امراء کے آئین میں ہو سکتا ہے،شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ ان کے گھر کا آئین ہے جاتی امراء کا ورنہ پاکستان کے آئین میں کوئی ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ نہیں،عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جھوٹی شہادتوں پر بنائے گئے کیسسز کو ختم کیا جائے،اگر کوئی مجرم ہے تو اسے سزا دی جائے ، بے گناہ کو رہا کیا جائے، پاکستان کے آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کی کوئی پوسٹ نہیں ہے اسحاق ڈار ان کے گھر کا ہی ہے، ڈپٹی وزیراعظم جاتی امراء کے آئین میں ہو سکتا ہے2 ماہ بہت اہم ہیں، حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی،صنعت کار رو رہا تھا، دکاندار رو رہا تھا ،اب کسان رو رہا ہے، میں چیلنج کرتا ہوں ابھی تک گندم کے اوپر کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی، ابھی تک ایک کلو گندم نہیں خریدی گئی، محلے میں کریانے والا بھی ادھار نہیں دے رہا، حالات بہت خراب ہیں، جہازوں سے کم گندم منگوائی جارہی ہے، جہاز کراچی میں کم گندم پھینک کر جا رہے ہیں،نیب گندم اسکینڈل کا فوری نوٹس لے، یہ دو ماہ بڑے اہم ہیں، سیاست دو ماہ میں اپنا رنگ دکھائے گی، پی ٹی آئی کے مذاکرات پر شبلی فراز ہی کچھ کہہ سکتے ہیں عدلیہ کو لفافوں میں پاؤڈر بھیج رہے ہیں، سانحہ 9 مئی کے جو بے گناہ ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے،
طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے، عدالت کے استفسار پر شیخ رشید کا جواب
شیخ رشید اڈیالہ جیل سے رہا ،نہیں معلوم کیا ہونے جا رہا،شیخ رشید
شہریار ریاض کو پی ٹی آئی نے3 کروڑ میں ٹکٹ دیا، شیخ رشید کا ویڈیو بیان وائرل
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا