نیب گواہ کورونا پازیٹو ہونے کے باوجودعدالت پیش،سب کی دوڑیں لگ گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں مضاربہ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی

نیب کا گواہ کورونا پازیٹو ہونے کے باوجود احتساب عدالت میں پیش ہو گیا،نیب کے گواہ کے کورونا پازیٹو ہونے پر کمرہ عدالت خالی کروا دیا گیا، نیب گواہ نے کہا کہ میں بیمار ہوں،مجھے جانے کی اجازت دی جائے، جج احتساب عدالت نے نیب گواہ سے استفسار کیا کہ آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ جس پر نیب گواہ نے جواب دیا کہ میں کورونا مثبت ہوں اور آئیسولیشن سے اٹھ کر آیا ہوں،

عدالت نے نیب گواہ کو فوری جانے کا حکم دیا، کورونا مثبت مریض عدالت آنے پر عدالت فوری طور پر خالی کروا لی گئی،احتساب عدالت کے جج اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے، عدالت میں مزید کیسز کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، کرونا کی نئی قسم پاکستان پہنچ چکی ہے، آج نو ماہ کے بعد چار ہزار سے زائد کرونا کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، این سی او سی نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، پنجاب کے کئی شہروں میں تعلیمی ادارے بند ہیں، کرونا والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤں لگایا گیا ہے،

Shares: