لاہور: نیب کے دو جعلی افسران گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی کاغذات برآمد

ملزمان سادہ لوح افراد کو کام نکلوانے کا جھانسہ دے کر خطیر رقوم بھی بٹورتے رہے
0
45
Lahore

لاہور: نیب لاہور نے شہریوں کو دھوکہ دینے والے جعلی نیب افسران بلاول ہارون اور اکمل کو گرفتار کر لیا-

باغی ٹی وی: نیب ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی کاغذات، جعلی اسٹمپ، لیٹر پیڈ، سرکاری افسران کے جعلی وزیٹنگ کارڈز،سروس کارڈ، شناختی کارڈز ، جعلی تصاویراور متاثرین سے لوٹا گیا کیش برآمد ہوا ہے گرفتار ہونے والے ملزمان سادہ لوح افراد کو کام نکلوانے کا جھانسہ دے کر خطیر رقوم بھی بٹورتے رہے اور بعد ازاں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

دریائے سندھ کی نایاب ڈولفن کو نامعلوم دیہاتیوں نے گولی مار دی

Lahore
ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب لاہورامجد مجید اولکھ نےحالیہ کھلی کچہری میں ملزمان کیخلاف شکایت موصول ہونے پر فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا، ملزمان ایک گروہ کی مانند عوام کے سامنے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے لاکھوں روپے وصول کرچکے تھے-

ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹینٹ جنرل (ر) نزیر احمد کی جانب سے واضع ہدایات ہیں کہ کرپشن کیسز کی تحقیقات میں صرف کال اپ نوٹسز کے ذریعے ہی ملزمان و متاثرین سے رابطہ کیا جائےعوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ یا ترجمان آفس و ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، نیب کیجانب سے تاحال 13 ایسے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے جنہیں ضروری تحقیقات کے بعد پولیس کے حوالہ کردیا گیا-

لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنیوالا غیرملکی باشندہ گرفتار

Leave a reply