اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب نے 4 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
باغی ٹی وی: پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں 26 جون کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تفتیش کے لئے 7 جون کو طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئیں،نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ جب کہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے-
نیب نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو 7 جون، 12 جون اور 23 جون کو طلب کیا گیا لیکن آپ تفیش میں شامل نہیں ہوئیں نیب نے تحقیقات کے لئے بشریٰ بی بی کو 4 جولائی کو دن گیارہ بجے طلب کر لیا ہے-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: علی محمد خان کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم
بعد ازاں نیب نےچیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوایک بار پھر طلبی کا نوٹس بھیجا 26 جون کو دن 11 بجےنیب راولپنڈی آفس میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے نوٹس میں نیب کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم آپ نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کچھ سرکاری تحفوں کو فروخت کیا آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آپ کو 23 جون کو بھی طلب کیا گیا لیکن آپ پیش نہیں ہوئے۔