قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذلفی بخاری کی 8 سو کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک کی جانب سے اراضی کی نیلامی کا باضابطہ اشتہار جاری کر دیا گیا ہے، جس میں دلچسپی رکھنے والے خریداروں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بڈنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ زمین ذلفی بخاری کی ملکیت ہے اور اسے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اثاثے منجمد کیے جانے کے بعد نیلام کیا جا رہا ہے۔ ذلفی بخاری کو عدالت کی جانب سے پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، جبکہ ان کے خلاف نیب کی تفتیش بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق زمین کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی تاکہ بدعنوانی سے حاصل شدہ اثاثوں کی واپسی یقینی بنائی جا سکے

Shares: