مزید دیکھیں

مقبول

ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری...

سیزفائر کے باوجود پاکستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے باوجود پاکستان...

بھارت کا سرینگر ایئرپورٹ کے قریب 10 دھماکوں کا دعوی

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں بین الاقوامی ہوائی...

نیب کراچی نے چار سالوں میں کیا کھویا ،کیا پایا؟ چیئرمین نیب کو بریفنگ

نیب کراچی نے چار سالوں میں کیا کھویا ،کیا پایا؟ چیئرمین نیب کو بریفنگ

نیب کراچی نے 11 اکتوبر 2017 سے اب تک 1008 شکایات کی تصدیق ، 322 انکوائریاں اور 172 انویسٹی گیشنز مکمل کیں جبکہ متعلقہ احتساب عدالتوں میں 107 بدعنوانی کے ریفرنسز دائر کئے گئے ،

احتساب عدالتوں نے نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 10 کے تحت 219 جبکہ نیب آرڈیننس 1999 کی شق 25 بی کے تحت 25 مجرموں کوسزا سنائی ۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے پر نیب کراچی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

نیب کراچی کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں نیب کراچی کی 11 اکتوبر 2017 سے اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر، ڈی جی آپریشن ظاہر شاہ اور نیب کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نجف قلی مرزا نے ویڈیو لنک ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نے بتایا کہ 11 اکتوبر 2017 سے اب تک نیب کراچی نے 1182 شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دی جس میں سے 1008 شکایات کی تصدیق کی گئی جبکہ 232 شکایات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیب کراچی نے اس عرصہ کے دوران 481 انکوائریوں کی منظوری دی، ان میں سے 322 کو مکمل کیا گیا جبکہ 320 پر کاررروائی جاری ہے۔ نیب نے اس عرصہ کے دوران 153 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی جبکہ 172 انویسٹی گیشنز مکمل کی گئیں اور 102 کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی جی نیب کراچی نے مزید بتایا کہ اس عرصہ کے دوران متعلقہ احتساب عدالتوں میں 107 بدعنوانی کے ریفرنسز دائر کئے گئے جن میں سے 262 ریفرنسز مختلف احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متعلقہ احتساب عدالتوں نے اس عرصہ کے دوران نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 10 کے تحت 219 ملزموں کو مجرم قرار دیا جبکہ نیب آرڈیننس 1999 کی شق 25 بی کے تحت 25 مجرموں کو احتساب عدالتوں میں سزا سنائی ہے۔

ڈی جی نیب کراچی نے مزید بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں نیب کراچی نے اس عرصہ کے دوران بالواسطہ طور پر 8.14831 ارب روپے جبکہ بلاواسطہ طور پر 324.174 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کراچی کا نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نجف قلی مرزا کی قیادت میں نیب کراچی کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی کراچی بیورو اسی عزم اور جذبہ سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب میگاکرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے، بڑی مچھلیوں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے اور ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب انسان دوست ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کے احترام پر یقین رکھتا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan