نیب کی جانب سے ایک اور طلبی، مریم اورنگزیب غصے میں آ گئیں،کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طلب کر لیا

نیب راولپنڈی نے مفتاح اسماعیل کو کل صبح10بجے طلب کیا ہے،ایل این جی کیس میں نیب نے مفتاح اسماعیل کوطلب کیا ہے، ‏مفتاح اسماعیل سےنیب کےڈپٹی ڈائریکٹرملک زبیرکی سربراہی میں نیب ٹیم پوچھ گچھ کریگی

‏مفتاح اسماعیل پرایل این جی ٹرمینل1کا ٹھیکا دیتے ہوئے بد دیانتی کا الزام ہے

نیب راولپنڈی کی جانب سے طلبی کے نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مفتاح اسماعیل اپنے اثاثہ جات اور ذرائع آمدن وغیرہ کے حوالے سے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے صبح ساڑھے 10 بجے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک زبیر احمد کے روبرو پیش ہوں۔

مفتاح اسماعیل 2017 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر تھے بعد ازاں انہیں ایک ماہ کے لیے وفاقی وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں شاہد خاقان عباسی کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ بطور وزیر پیٹرولیم انہوں نے قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدہ کیا تھا اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ معاہدہ من پسند کمپنی کو دیا جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل اس کیس میں نیب کی حراست میں بھی رہ چکے ہیں۔ دونوں کو اسلام آبا دہائیکورٹ نے رہا کیا ہے، شاہد خاقان عباسی کو بھی چند روز قبل نیب نے طلب کیا تھا اب نیب نے مفتاح اسماعیل کو طلب کر لیا ہے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے مفتاح اسماعیل کونیب کےدوبارہ طلب کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کودوبارہ طلبی کے نوٹس دیئے جارہےہیں،مفتاح اسماعیل کوعمران صاحب کی معاشی تباہی بےنقاب کرنیکی سزادی جارہی ہے،نیازی اکاونٹیبیلیٹی بیورو کی تازہ واردات آٹاچینی کی ڈکیتی کرنے والوں کو بچانے کے لئے ہے،نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مفتاح اسماعیل کو دوبارہ نوٹس ملکی معیشت ٹھیک کرنے، عوام کو روزگار دینے کی سزا ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اربوں کھربوں کے ڈاکے مارنے والے آزاد ہیں اور مفتاح اسماعیل کو دوبارہ طلبی کے نوٹس دئیے جارہے ہیں ،نیب نیازی گٹھ جوڑ پاکستان کی معیشت کی تباہی کا مجرم ہے ،عمران صاحب کی آٹا چینی چوری میں کوئی طلبی نہیں ،عمران صاحب کی فارن فنڈنگ میں کوئی طلبی نہیں

Shares: