لاہور: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیراحمد نے کہا ہے کہ ہر 10 میں سے 7 افراد ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متاثر ہیں۔
باغی ٹی وی : لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نذیر احمد کا کہنا تھا ہر 10 میں سے 7 لوگ کسی نہ کسی ہاؤسنگ اسکیم کے فراڈ کا شکار ہیں، نیب کی کوشش یہی ہے کہ لوگوں سےکوئی زیادتی نہ ہو، عوام کو لوٹنے والے فصلی بٹیروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متاثرہ افراد کو لوٹی ہوئی رقوم واپس کررہے ہیں، کوشش ہے کم سے کم وقت میں ان کی دادرسی ہو متاثرین کی دادرسی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، نیب پیشہ ورانہ ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ شہریوں کو ہاؤسنگ اسکیموں کے فراڈ سے بچانے کے لیے نئی پالیسی لارہے ہیں، آج تک ہاؤسنگ اسکیموں میں بلڈر اور خریدارکے درمیان دوطرفہ ٹرانزیکشن ہوتی تھی، ہاؤسنگ اسکیموں میں بلڈرز اور خریدارکے درمیان ٹرانزیکشن میں ریگولیٹر مسنگ تھا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیموں کی نئی پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈر شامل ہوں گے، اب بلڈر اور خریدارکے درمیان ٹرانزیکشن دو طرفہ نہیں تین طرفہ ہوگی، پہلے دن سے ہی بلڈر اور خریدارکے ساتھ ریگولیٹربھی ہرٹرانزیکشن کاحصہ ہوگا، تمام ٹرانزیکشن بینکنگ چینل سے ہوگی، بذریعہ کیش ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔
عمران خان کی آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی …
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سائلین کے ساتھ نامناسب رویے کی شکایت کا ازالہ کیا جا رہا ہے، نیب کی وجہ سے اداروں میں خوف و ہراس پیدا نہیں ہوگا عوام میں منظم آگاہی مہم شروع کرنے کا مقصد بھی یہی ہے، آگاہی مہم کا حصہ بننے والے نوجوان نیب کے ایمبیسیڈر بنیں گے نیب کے بارے میں سست روی کا تاثر کسی حد تک صحیح ہے، نیب کو خوف اور ہراسگی کا تاثر دور کرنا چاہیے، ہمیں چور کوپکڑنا ہے پورے محلے کو تنگ نہیں کرنا۔
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی …
انہوں نے کہا کہ فراڈ کا لفظ ہٹا کر متاثرہ کیا ہے، کوشش کر رہے ہیں ملزم کو ملزم کہنے کے بجائے رسپانڈنٹ کہا جائے، نیب آپ کا محافظ اور معاون ہے، ہم نیب کو پروفیشنل ادارہ بنائیں گے کوئی فرد واحد یا ادارہ ملک کو کرپشن سے آزاد نہیں کرا سکتا، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،کاروباری حضرات کو نیب تنگ نہیں کرے گا، بلکہ ادارہ اروباری حضرات کی مختلف معاملات میں رہنمائی کرے گا۔