عمران خان کے خلاف کیسز میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

0
32
imranKhan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی: سابق وزیراعظم عمران خان کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دی گئی عمران خان 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی اور مختلف مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

ملک میں جمہوریت رُک چکی ہے، بنیادی طور پر بظاہر یہ مارشل لاجیسا منظر ہے،عمران …

سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر نیب کے دفتر کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔نیب کے باہر پولیس، رینجرز، ایف سی اور ایلیٹ سمیت لیڈیز پولیس بھی تعینات ہے میلوڈی میں نیب کے دفتر سے ملحقہ راستوں کو پولیس نے سیل کردیا ہے-

خاردار تار اوربلاکس لگا کر میلوڈی سےلال مسجد تک مرکزی شاہراہ، ملحقہ گلیاں اورسڑکیں بھی سیل ہیں جب کہ سکیورٹی کے پیش نظر غیر متعلقہ افراد کا نیب دفتر کے اطراف داخلہ ممنوع قراردیا گیا ہےراولپنڈی میں نیب دفتر کے باہر بکتر اور قیدی وین بھی پہنچا دی گئی ہے نقص امن کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

احتساب عدالت ،بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور

دوسری جانب عمران خان کےخلاف کیسز میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی چیئرمین نیب کی منظوری سے پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں 7 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اور نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

Leave a reply