نیب میں ہم نے یہ کام کیا ہوتا تو نواز شریف جیل میں نہ ہوتے، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اورہمارے دورمیں نیب قوانین میں ترامیم نہیں کی گئی یہ ہماری ناکامی ہے نیب قوانین کی وجہ سے نواز شریف جیل میں ہیں، اپوزیشن کی تمام جماعتیں نیب کی زد میں ہیں، ہم بھی اب بول رہے ہیں یہی قانون نیب کا چلنے دیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیرخزانہ بڑے تکبر اور رعونت کے ساتھ ایوان میں بات کرتے تھے . ان کواپنی ہی حکومت نےرخصت کردیا، کسی سیاسی کارکن کی اس سے زیادہ تذلیل نہیں ہوسکتی جس طرح سابق وزیر خزانہ کو رخصت کیا. خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کےلوگ ہماری معیشت پربیٹھ گئے ہیں ،اسٹیٹ بینک اوروزارت خزانہ میں آئی ایم ایف کےلوگ بیٹھ گئےہیں ہماری معاشی آزادی پرسمجھوتا ہوچکا ہے، اس وقت جومعیشت کوچلارہےہیں ان کا کسی سیاسی جماعت سےتعلق نہیں ،انہوں نے کہا کہ اتنادیوالیہ پن کسی اور میں نہیں جتنا پی ٹی آئی میں ہے. پی ٹی آئی کےاندرلوگ عمران خان کوتبدیل کرنے کےلیےتیاربیٹھے ہیں .