نیب میں پیش نہ ہونے کا بلاول کا بیان، حقیقت کیا ہے؟ بلاول نے نیب کو خط میں کیا لکھا؟

0
34

نیب میں پیش نہ ہونے کا بلاول کا بیان، حقیقت کیا ہے؟ بلاول نے نیب کو خط میں کیا لکھا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے نیب کو دھمکی اور نازیبا الفاظ قانونی عمل سے نہیں روک سکتے ،جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالے سے نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے اور 15 جنوری تک مہلت مانگ لی ہے۔ انہوں نے نیب کو خط لکھ کر 15 جنوری کے بعد پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نیب اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان نیب کو لکھے گئے خط کے برخلاف ہے۔ نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے قانون کے مطابق کام کرنے والا ادارہ ہے۔ نیب تحقیقات کے لیے متعلقہ شخص کا بیان لینے پر یقین رکھتا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون کے مطابق بیان لینے پر یقین رکھتا ہے اور متعلقہ شخص کو قانونی حق سے محروم نہیں کرتا بلکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے پر یقین رکھتا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں تمام سوالات کا جواب دے چکا ہوں، دستاویزات بھی سامنے ہیں، چھ ماہ گزرنے کے بعد طلبی کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟کراچی میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چوبیس دسمبر کو نیب نے مجھے طلب کیا گیا ہے، سب جانتے ہیں کہ ہم 27 دسمبر کو ہم کیا کرتے ہیں۔ ہم پہلے دباؤ میں آئے نہ اب آئیں گے

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو بھی نیب نے بلا لیا، بلاول زرداری کو 24 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے بلاول بھٹو کو جعلی اکاوئنٹس کیس میں نیب راولپنڈی میں 24 دسمبر کو بلایا ہے، بلاول کی کی طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو کو اوپل جوائنٹ ونچر کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے، انہیں شیئر ہولڈر زرداری گروپ آف کمپنی طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کا نوٹس موصول ہو گیا ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس بھری عدالت میں کہہ چکے کہ بلاول بے قصور ہیں، نوٹس ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت مخالفین کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ نیب بتائے کہ اس نے حکومتی ارکان اور وزرا کو کتنے نوٹسز دئیے؟ نیب بتائے کہ حکومتی اراکین اور وزرا کے خلاف کرپشن کیسز کیوں زیر التوا ہیں؟ نیب صرف اپوزیشن کے اراکین کو نشانہ بنا رہی ہے۔

سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول زرداری 29 مئی کو نیب میں پیش پہوئے تھے، آصفہ زرداری ، مرتضیٰ وہاب اورنیّر بخاری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے ،نیب ہیڈکوارٹرزکے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود ہیں جنہوں نے شدید نعرے بازی کی ،پولیس نے پی پی کے کارکنان کو ڈی چوک پر روکا جہاں کارکنان نے پولیس والوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ،پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا تھا. پولیس نے جیالوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا .

Leave a reply