نیب میں طلبی، عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی پی رہنما ،سندھ کے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی سندھ روشن پروگرام مبینہ کرپشن میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، شرجیل میمن کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے کی،شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب سندھ نے پہلے اس کیس میں مکمل انکوائری کی،نیا آرڈیننس آیا ہے، اس کے تناظر میں بھی درخواست دائر کی ہے،

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ نیب انکوائری نہیں کرسکتا،سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق ہماری درخواست کال اپ نوٹس کے خلاف ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیا کہ نیب کیوں بلا رہا ہے؟ سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب نے کال اپ نوٹس جاری کرکے شرجیل میمن کو10 جنوری کو بلایا ہے،

مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ شرجیل میمن کو سوالنامہ دیا گیا تھا جس کا جواب نہیں آیا،عدالت نے شرجیل میمن کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ پیش ہوکر جواب دیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 20 جنوری تک توسیع کردی اورشرجیل  میمن کو 10 جنوری کونیب کے سامنے پیش ہونےکی ہدایت کردی

شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بد عنوانی  کی۔ جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

Shares: