نیب نے ایک سال میں کتنی ریکوری کی؟ صدر مملکت کو رپورٹ پیش

0
31
نیب نے ایک سال میں کتنی ریکوری کی؟ صدر مملکت کو رپورٹ پیش

نیب نے ایک سال میں کتنی ریکوری کی؟ صدر مملکت کو رپورٹ پیش

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ملاقات ہوئی ہے

چیئرمین نیب نے نیب رپورٹ برائے سال 2020ء صدر مملکت کو پیش کی صدر مملکت نے سال 2020ء میں 323 ارب روپے کی ریکوری پر نیب کی تعریف کی، صدرمملکت نے بدعنوان عناصر کے خلاف کاروائی کرنے پر نیب کے کردار کو سراہا .صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے ، شفاف گورننس اور احتساب کے فروغ کیلئے مزید موثر اقدامات کی ضرورت ہے،بدعنوانی قوم کو ایک بہت بڑا چیلنج درپیش ہے ،بدعنوانی کی حوصلہ شکنی معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،معاشرے کےتمام طبقات ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے حکومت کی کوششوں کی حمایت کریں، بدعنوانی سے پاک پاکستان کے وژن کی تکمیل کے لئے احتساب سب کیلئے یقینی بنانے کی ضرورت ہے،

نیب بلوچستان کی کارکردگی کیسی رہی؟ سب سامنے آ گیا

چیئرمین نیب مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر پر "مہربان” ہو گئے

سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد،کتنے افراد ہوئے گرفتار؟ اہم خبر

جعلی اکاؤنٹس کیس،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر

نیب کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نیب کوسال 2020ء میں 24،706 شکایات موصول ہوئی ،گذشتہ سال کی شکایات سمیت کل 30،405 شکایات نمٹا ئی گئیں،878 شکایات کی توثیق پر کارروائی ، 369 انکوائریز کی گئی، گذشتہ سال احتساب عدالتوں کے سامنے 136 ریفرنسز دائر کیے، سال 2020 کے دوران استغاثہ کی کامیابی کا مجموعی تناسب 66 فیصد رہا،

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، نیب نے کارکردگی کی سالانہ رپورٹ نیب آرڈیننس ، 1999 کے تحت صدر مملکت کو پیش کی ،

Leave a reply