نیب نے فراڈ کیس بنایا، شہباز شریف کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟ ن لیگی پریشان ہو گئے

0
52

احتساب عدالت میں آشیانہ سکیم اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں عدالت نے سوال کیا کہ حمزہ شہباز کو کیوں پیش نہیں کیا گیا

آج شہباز شریف بھی پیش ہوں گے احتساب عدالت میں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے سوال کیا کہ کیس میں نامزد ملزم حمزہ شہباز کو کیوں پیش نہیں کیا گیا جس پر نیب نے کہا کہ حمزہ شہباز ریمانڈ پر ہیں ان کا عدالت سے ریمانڈ لیا ہے، شہباز شریف عدالت میں موجود ہیں. عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز شریف کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ،جج نے سماعت کےد وران شہباز شریف سے مکالمہ کیا اور کہا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ نیب نے بخدا فراڈ کیس بنایا ہے،میں نے قوم کی خدمت کی ہے ،آشیانہ کیس سمیت تمام جھوٹ پر مبنی ہے، نیب قوم کا اورعدالت کا وقت ضائع کر رہی ہے. عدالت نے کہا کہ میاں صاحب میری بات سنیں ،اس کورٹ کوکسی کی پرواہ نہیں میرٹ پر فیصلہ کریں گے،

 

بابر اعوان نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ شہباز شریف ہو سکتا ہے دوبارہ لندن چلا جائے

 

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

 

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. احتساب عدالت کے باہرن لیگ کے کارکن اورپولیس اہلکار میں تلخ کلامی بھی ہوئی ہے.

Leave a reply